اطلاع کے مطابق دو انجن والے پائپر سٹار ہوائی جہاز امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے فریسنو بشپ ایئرپورٹ سے کینیڈا کے برٹش کولمبیا صوبہ کے نانامو ایئرپورٹ کی جانب پرواز کرتے وقت گر کر تباہ ہوگیا، جس سے تین افراد کی موت ہوگئی۔
كورونرز سروس کے ترجمان اینڈی واٹسن نے کہاکہ 'حادثے میں مارے گئے لوگوں کی تعداد اور ان کی شناخت نہیں ہوپائی ہے، شناخت ہونے کے بعد ان کے خاندان کو مطلع کردیا جائے گا جس میں ابھی وقت درکار ہے'۔
یاد رہے کہ آج ہی روس کے کراسنوڈار علاقہ میں ایم آئی، 28 فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس میں سوار دوپائلٹوں کی موت ہوگئی ہے۔
اطلاع کے مطابق بدھ کو روس کے کراسنوڈار علاقہ میں فوج کا ایک ایم آئی، 28 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں سوار عملہ کے دو ارکان کی موت ہوگئی تھی۔
خیال رہے کہ جس مقام پر ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوا ہے، اس مقام کا پتہ چل گیا ہے۔
روسی وزارت دفاع نے ہیلی کاپٹر حادثے میں دو پائلٹز کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل چلی فضائیہ کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس میں سوار تین عام شہری سمیت 38 افراد کی موت ہوگئی تھی۔
چلی فضائیہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تاھ کہ طیارہ میں عملہ کے 17 افراد اور 21 مسافر سوار تھے، جبکہ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق مسافروں میں تین شہری بھی شامل تھے۔
خیال رہے کہ سی 130 ہرکولیس طیارے نے مقامی وقت کے مطابق شام کے چار بجے چلی کے پنٹا اریناز ائیرپورٹ سے اڑان بھری تھی، جس کا ایک گھنٹے پانچ منٹ بعد کنڑول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔