ETV Bharat / bharat

'کورونا اسپتالوں کے وارڈز میں کیمرے نصب کیے جائیں'

author img

By

Published : Jun 15, 2020, 10:35 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی کے چیف سکریٹری وجے دیو کو پیر کے روز ہدایت دی ہے کہ کووڈ۔19 اسپتالوں کے وارڈوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں، جس سے انتظامات کی مناسب نگرانی ہو اور مریضوں کے مسائل بھی حل ہو سکے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امت شاہ نے لوک نائک جے پرکاش نارائن اسپتال کا آج اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے اسپتال کے کورونا وائرس سے نمٹنے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

وزیر داخلہ نے وجے دیو کو کھانہ سپلائی کرنے والی کینٹین کے لیے بیک اپ قائم کرنے کی بھی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کینٹین میں کوئی متاثرپایا جاتا ہے مریضوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے کھانہ مل سکے۔

امت شاہ نے یہ بھی ہدایت دی کہ کورونا کے مریضوں کے علاج میں سرگرم ڈاکٹروں اور نرسوں کی ذہنی اور سماجی سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے۔ اس سے یہ یقینی ہوگا کہ وہ نہ صرف جسمانی طور پر بلکہ نفسیاتی طور پر وبا سے لڑنے کے لیے فٹ ہیں۔

دہلی کے سب سے بڑے کووڈ۔19 اسپتال کے طور پر نشان زد ایل این جے پی کے اسٹاف کی وزیر داخلہ نے تعریف کی۔ انہوں نے کورونا ٹیسٹ لیب اور وارڈوں کا بھی جائزہ لیا۔

امت شاہ نے اسپتال کی ایمرجنسی سہولیات کے سلسلے میں اسپتال انتظامیہ کو مخصوص ہدایات دیں۔ اس دوران ایم کے ڈائریکٹر رندیپ گُلیریا بھی ان کے ساتھ تھے۔

ایل این جے پی اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر سریش کمار نے کہا کہ مسٹر شاہ نے اسپتال کے مینیجمینٹ کے کام سے بے حد خوش نظر آئے۔ انھیں اسپتال کی سہولتوں کے بارے میں تفصیل سے معلومات دی گئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.