ETV Bharat / bharat

کورونا سےانتہائی متاثر 13شہروں کی صورت حال کا جائزہ

کابینہ سکریٹری راجیو گوبا نے کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر 13شہروں کی صورت حال کا جائزلینے کے لئےمیٹنگ کی، جس میں ان شہروں کے متعلقہ افسران ، ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں کے چیف سیکرٹریز نےشرکت کی۔

Cabinet Secretary Rajeev Gauba
کابینہ سکریٹری راجیو گوبا
author img

By

Published : May 28, 2020, 9:59 PM IST

کابینہ سکریٹری راجیو گوبا نے کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر ملک کے 13شہروں کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے میٹنگ منعقد کی ۔

میٹنگ میں ان 13شہروں کے کارپوریٹرز ، ضلعی مجسٹریٹ ،متعلقہ ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں کے چیف سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔ ان شہروں میں کورونا سےسب سے زیادہ متاثرہ علاقےہیں اور یہاں ملک میں کوروناانفیکشن کے کل معاملوں کا 70 فیصد ہے۔

ان شہروں میں ممبئی ، چنئی ، دہلی ، احمد آباد ، تھانہ ، پونے ، حیدرآباد ، کولکاتہ ، ہاوڑا ، اندور ، جے پور ، جودھپور ، چینگلپٹو اور ترووللور شامل ہیں۔

کابینہ سکریٹری نے ان شہروں کے متعلقہ افسران سے کورونا سے نمٹنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تفصیلی جائزہ لیا۔ مرکزی حکومت شہری بستیوں میں کورونا وائرس کے انتظام کے حوالے سے ہدایات پہلے ہی جاری کرچکی ہے۔

آئندہ کی حکمت عملی کو لیکر انفیکشن کی شرح ، اموات کی شرح ، دوگنے ہونے کی شرح اور فی دس لاکھ میں ٹیسٹنگ کی شرح وغیرہ جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مرکزی حکومت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ کنٹینمنٹ زون کا جغرافیائی تعین معاملات کی تعداد ،رابطے میں آئے لوگوں اور کیسز کے پھیلاؤ وغیرہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جانا چاہئے۔ اس سے ان علاقوں کی حد تعین کرنے اور لاک ڈاؤن کے پروٹوکال کو سختی سے نافذ کرنے میں مدد ملے گی جن میں کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے۔

میونسپل کارپوریشن بھی یہ فیصلہ کرسکیں گے کہ ضرورت پڑنے پر رہائشی کالونی،محلے، کارپوریشن وارڈ یا پولیس اسٹیشن ، کارپوریشن زون یا قصبے کو بھی کنٹینمنٹ زون بنایا جاسکتا ہے۔ شہروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کوکنٹینمنٹ زون علاقے کو مناسب طریقہ سے واضح کرنا چاہیے۔ اس میں بلدیاتی اداروں سے بھی معلومات لی جانی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.