ETV Bharat / bharat

'تمام سرکاری ملازمتوں کے لئے ایک امتحان'

قومی بھرتی ایجنسی کی تشکیل کو کابینہ کی منظوری، سرکاری نوکری کے خواہش مند امیدواروں کو اب الگ الگ امتحانات نہیں دینے ہوں گے۔ حکومت نے غیر گزیٹیڈ عہدوں اور بینکوں کےلئے مشترکہ طورپر داخلہ جاتی امتحان کا انعقاد کرنے کے مقصد سے قومی بھرتی ایجنسی تشکیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

'تمام سرکاری ملازمتوں کے لئے ایک امتحان'
'تمام سرکاری ملازمتوں کے لئے ایک امتحان'
author img

By

Published : Aug 19, 2020, 5:36 PM IST

وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت میں آج یہاں ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس ضمن میں ایک تجویز منظور کی گئی ہے۔ عملہ اور پنشن امور کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت نے روزگار کے خواہشمند افراد کی سہولت کے لئے روزگار کے شعبے میں انقلابی اور تاریخی اصلاحات کی ہیں۔ اس سے بھرتی، انتخاب کا عمل اور تقرری کا عمل انتہائی آسان ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے خاص طور پر نچلے طبقے کے امیدواروں کو فائدہ ہوگا۔

'تمام سرکاری ملازمتوں کے لئے ایک امتحان'

انہوں نے کہا کہ اب صرف تین ایجنسی ایس اے سی، آئی بی پی ایس اور آر آر بی کو اس کے دائرہ کار میں لایا گیا ہے، بعدازاں دیگر بھرتی ایجنسیوں کو بھی اس میں شامل کیا جائے گا۔ اس ایجنسی کا مقصد مختلف امتحانات کے جال سے چھٹکارا حاصل کرنا اور بھرتی عمل کو آسان بنانا ہے۔

پرسونل سکریٹری مسٹر سی چندرمولی نے بتایا کہ یہ بھرتی ایجنسی سوسائٹی ایکٹ کے تحت تشکیل دی گئی ہے اور یہ ایک خودمختار ادارہ ہوگا۔ یہ ایجنسی 12 زبانوں میں امتحان کا انعقاد کرے گی اور اس کا اسکور تین سال کے لئے موزوں رہے گا۔ دریں اثنا ، امیدوار اپنے اسکور میں بہتری لانے کے لئے آئندہ امتحان میں بیٹھ سکے گا۔

مزید پڑھیں:

نل جل یوجنا کے تحت 40 ہزار گاؤں کا احاطہ

امتحانات کے سوالات مشترکہ سوالیہ بینک سے لئے جائیں گے۔ امتحان کے لئے ملک بھر کے ہر ضلع میں کم از کم ایک امتحانی مرکز قائم کیا جائے گا۔ اس سے امیدواروں کو امتحان میں بیٹھنے کے لئے لمبی دوری کا سفرطے نہیں کرنا پڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.