اس مفاہمت نامے پر 10ستمبر سنہ 2019کو دستخط ہوئے تھے۔
اس مفاہمت نامے کی اہم خصوصیات درج ذیل ہیں:
سائنسدانوں اورماہرین کے تبادلے اوران مناسب پلیس منٹ کے لیے خصوصی طور پر ساحل سمندر سے نزدیک اور گہرے سمندری علاقوں میں کل اجازت دیے گئے پکڑی جانے والی مچھلیوں یعنی ٹوٹل الاؤایبل کے تخمینے کے لیے سہولیات مہیا کرانا۔
جدید ماہی پروری انتظام اور مچھلیوں کی ڈبہ بندی یا پروسیسنگ کے میدان میں مختلف انتظامی پہلوؤں میں اہم ماہی پروری ( فشریز ) اداروں کے عملے کو تربیت مہیا کرانے کی تجویز رکھی گئی ہے۔
ماہی گیری کے پس منظر میں ماہرین/مہارت پر مبنی مطالعوں کا تبادلہ، صنعت سازی کے فروغ کے لیے اعلیٰ سمندری ماہی مصنوعات کی پروسیسنگ اور مارکیٹنگ اس مفاہمت نامے سے بھارت اور آئس لینڈ کے درمیان موجودہ دوستانہ تعلقات مستحکم ہوں گے اورباہمی امور پر مشاورت سمیت ماہی پروری پر مشاورت اور اشتراک کو بڑھاوا ملے گا۔