ETV Bharat / bharat

شہریت ترمیمی قانون: مرکز کی صورت حال پر کڑی نظر - وزارت داخلہ

شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے )کے سلسلے میں ملک کے مختلف حصوں میں ہورہےمظاہروں کے پیش نظر وزارت داخلہ ریاستوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور صورت حال پر کڑی رکھی جارہی ہے۔

شہریت ترمیمی قانون
شہریت ترمیمی قانون
author img

By

Published : Dec 19, 2019, 10:08 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلی سطحی میٹنگ بلائی ہے۔ وزیرمملکت برائے داخلہ کشن ریڈی، قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال، مرکزی داخلہ سکریٹری اور خفیہ ایجنسیوں اور وزارت کے سینئر افسران کے شامل ہونے کے امکانات ہیں۔
وزارت داخلہ نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں سے مظاہروں کے پیش نظر سبھی احتیاطی اقدام کرنے اور محتاط رہنے کو کہا ہے۔امریکہ کے دورے پر گئے وزیر دفاع اور لکھنؤکے رکن پارلیمنٹ راج ناتھ سنگھ نے بھی اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ٹیلی فون پر بات کرکے صورت حال کا جائزہ لیا۔ بعد میں انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’’لکھنؤ اور اترپردیش کے کچھ دیگر مقامات پر آج ہوئی آگ زنی اور تشدد کے واقعات کے متعلق میری وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے فون پر بات چیت ہوئی ہے۔ یہ حادثے بہت ہی تکلیف دہ اور بدقسمتی کی بات ہے۔ میں عوام سے امن قائم رکھنے کی اپیل کرتا ہوں ۔ میں آج واشنگٹن سے ہندوستان لوٹ رہا ہوں۔‘‘
وزیر مملکت برائے داخلہ کشن ریڈی نے کہا ہے کہ مرکز سبھی ریاستوں کے ساتھ رابطہ قائم کئے ہوئے ہے اور صورت حال پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔ قومی راجدھانی دہلی میں ہوئے مظاہروں پر انہوں نے کہاکہ دلی پولس نے اچھے طریقے سے صورت حال کو سنبھالا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ کچھ سیاسی پارٹیاں اور ان کے لیڈر سیاسی فائدے کےلئے صورت حال کو اپنے حق میں استعمال کررہے ہیں اور افواہیں پھیلا رہے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.