ETV Bharat / bharat

گلبرگہ: سوپرمارکیٹ کے کاروباری گاہکوں کے منتظر - لاک ڈاون

گلبرگہ سوپرمارکیٹ کے دوکاندار اور دیگر کاروباری لوگ اپنے کاروبار میں مصروف تو ہیں لیکن گاہکوں کی انتظار میں ان کا وقت گزار رہا ہے۔

businessmen waiting for customers in super market
گلبرگہ: سوپرمارکیٹ کے کاروباری گاہکوں کے منتظر
author img

By

Published : Sep 19, 2020, 3:25 PM IST

کورونا وائرس (کووڈ-19) کی عالمگیر وبا کی وجہ سے لاک ڈاون کے بعد زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہوا ہے اور کئی لوگوں کے کاروبار بند ہوگئے ہیں۔

ویڈیو

اسی دوران ایک بڑاطبقہ بے روزگار ہو گیا ہے۔ تاہم حکومت ایکے کے بعد دیگرے معاشی سرگرمیوں کو شروع کر رہی ہے۔ تاکہ دوبارہ حالات بحال ہو اور ملک کی معیشت میں سدھار آئے۔

گلبرگہ شہر کی قدیم سوپر مارکٹ شروع ہو کر کئی دن ہوچکے ہیں، لیکن اب بھی صارفین یہاں آنے اور خریداری سے کترا رہے ہیں۔

اس مارکٹ میں کورونا اور لاک ڈاؤن سے قبل لوگوں کا ہجوم رہتا تھا۔ اب اس طرح کا ہجوم نظر نہیں آرہا ہے۔

businessmen waiting for customers in super market
کاروباری لوگ اپنے کاروبار میں مصروف تو ہیں لیکن گاہکوں کی انتظار میں ان کا وقت گزار رہا ہے۔

اسی ضمن میں یہاں کے دکانداروں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا ہے کہ 'سوپرمارکیٹ میں پہلے جو کاربار ہو تا تھا، اب اس طرح کا کاروبار نہیں ہورہا ہے'۔

ایک دوکاندار نے بتایا ہے کہ 'عوام کے پاس روزگار نہیں ہے اور یہاں کی لوکل ٹرین بھی بند ہے۔ جس سے ملازمت پیشہ افراد اور دیگر کاروباریوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں'۔

ایک کاروبای گاہک کے انتظار میں

واضح رہے کہ گلبرگہ کا ایک بڑا طبقہ کاروبار کے لئے حیدرآباد اور دیگر علاقوں پر انحصار کرتا ہے۔ لاک ڈاؤن کے بعد سے تاحال یہ طبقہ بھی معاشی مشکلات میں مبتلا ہے۔

بازار میں صارفین کی آمد و رفت

سوپر مارکٹ کے دکانداروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تجارتی سرگرمیوں کی مکمل بحالی کے لیے عملی اقدامات کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.