جمعہ کی رات دیر گئے راجستھان سے مغربی بنگال جانے والی 30 سے زائد مہاجر مزدوروں سے بھری ایک بس الٹ گئی جس میں کم از کم 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق نواب گنج کے علاقے میں 30 کے قریب مہاجر مزدوروں پر مشتمل بس الٹنے کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوگئے۔
- زخمی اسپتال میں:
ریونیو انسپکٹر راجیش کمار سنگھ نے بتایا ہے کہ '15سے 20 افراد زخمی ہیں۔ یہ بس راجستھان سے مغربی بنگال جارہی تھی۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کیا جارہا ہے'۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔