قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال 03 دسمبر کو سیانا تھانے کے چنگراوٹھی گاؤں میں گئو کشی کی خبر کے بعد پرتشدد کاروائی میں کوتوالی انچارج سبودھ کمار سنگھ اور ایک نوجوان سمت کمار کی موت ہوگئی تھی۔ شرپسندوں نے چنگراوٹھی پولیس چوکی میں توڑ پھوڑ کے بعد آگ لگا د ی تھی جس میں کافی گاڑیاں و دیگر اشیا ء جل گئی تھیں۔
اس واقعہ کے سلسلے میں پولیس سب انسپکٹر کی تحریر پر سیانا کوتوالی میں قتل، آگ زنی، بلوہ، دنگا، پتھراؤ و سرکاری ملکیت کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 27 نامزد افراد اور 60 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
نامزد ملزموں میں بجرنگ دل کے ضلع کوآرڈینیٹر یوگیش راج، وشوہندو پریشد کے سابق ضلع صدر اپیندر راگھو وغیرہ کلید ملزم تھے۔ اس معاملے میں اب تک 40 ملزموں کو جیل بھیجا جاچکا ہے۔ ان میں سے سچن کوبرا، یوگیش راج، موہت، کلدیپ، پون، ہریندر، سچن، روہت راگھو، مکیش، اپیندر راگھو سمتی 11 ملزموں نے سی جی ایم عدالت میں ضمانت کی عرضی داخل کی تھی ۔
گذشتہ روز کے بعد جسٹس اودھیش پانڈے نے سبھی کی ضمانت عرضی خارج کردی۔ دوسری جانب جیل میں بند ملزم جیتو فوجی کے وکیل سنجے شرما کی عرضی کو منظور کرتے ہوئے سی جے ایم نے ضلع جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی ہے کہ تشدد کے الزام میں ضلع جیل میں بند جیتو فوجی کو پیشی کے دوران بغیرہتھکڑی عدالت میں پیش کیا جائے۔