ETV Bharat / bharat

مایاوتی کا راجستھان میں صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ - راجستھان کے واقعہ پر گورنر کی مداخلت کا مطالبہ

راجستھان میں جاری رسہ کشی کے درمیان بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے ریاست کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت پر غیر آئینی کام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ریاست میں صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔

file photo
فائل فوٹو
author img

By

Published : Jul 18, 2020, 3:30 PM IST

مایاوتی نے سنیچر کے روز سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہا کہ، 'اشوک گہلوت نے فون ٹیپ کراکر غیر آئینی کام کیا ہے۔ اس سے پہلے بھی انہوں نے بی ایس پی کے ارکان اسمبلی کو کانگریس میں شامل کراکر غیر آئینی کام کیا تھا۔'

tweet
ٹویٹ

بی ایس پی نے کہا کہ، 'جیسا کہ مشہور ہے کہ راجستھان کے وزیر اعلی گہلوت نے پہلے دل بدل قانون کی سریع خلاف ورزی اور بی ایس پی کے ساتھ مسلسل دوسری بار دغابازی کرکے پارٹی کے ارکان اسمبلی کو کانگریس میں شامل کرایا اور اب جگ ظاہر طور پر فون ٹیپ کراکے انہوں نے ایک اور غیر قا نونی اور غیر آئینی کام کیا ہے۔'

tweet
ٹویٹ

مایاوتی نے راجستھان کے واقعہ پر گورنر کی مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ، 'اس طرح راجستھان میں مسلسل جاری ریاستی تعطل، آپسی رسہ کشی اور حکومتی عدم استحکام کے حالات کا وہاں کے گورنر کو مؤثر طریقے سے نوٹس لے کر ریاست میں صدر راج نافذ کرنے کی سفارش کرنی چاہئے تاکہ ریاست میں جمہوریت کی حالت مزید خراب نہ ہو۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.