مذکورہ بالا لنک پر کلک کر کے طلبا اپنے نمبرات جان سکتے ہیں۔
رواں برس بہار بورڈ میٹرک کے امتحان میں 15 لاکھ 29 ہزار طلبا نے حصہ لیا تھا، بہار بورڈ دسویں کے امتحان میں کامیابی کے لیے امیدواروں کو 100 میں سے کم سے کم 30 نمبر لانا لازمی ہے۔
واضح رہے کہ بہار بورڈ نے بارہویں جماعت کے نتائج مارچ میں ہی جاری کر دیے تھے، اس کے بعد امید کی جا رہی تھی کہ دسویں جماعت کے نتائج بھی جلد ہی جاری کیے جائیں گے۔