ETV Bharat / bharat

برطانوی وزیرخارجہ کا ایران کو انتباہ - جیریمی ہنٹ

برطانیہ کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ایران نے اگر معاملات کو جلد سے جلد حل نہیں کیا تو اسے سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے۔

برطانیہ کے وزیرخارجہ جیریمی ہنٹ
author img

By

Published : Jul 20, 2019, 12:17 PM IST

برطانیہ کے وزیرخارجہ جیریمی ہنٹ نے ایران کو ٹینکر معاملے کے پیش نظر خبردار کیا ہے، ہنٹ نے کہا ہے کہ اگر ایران نے اس معاملے کو جلد سے جلد حل نہیں کیا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑےگا۔

جیریمی ہنٹ نے کہا 'یہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے، آزادی برقرار رہنی چاہیے، ہم اس کا سخت جواب دیں گے، ہمارا موقف واضح ہے کہ اگر ان حالات کو جلد بہتر نہیں کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے'۔

ہنٹ نے کہا کہ انہوں نے ان حالات کو امریکہ کے وزیرخارجہ مائیک پومپيو کے سامنے رکھا ہے، لیکن پومپيو کی ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف سے بات نہیں پائی ہے۔

انہوں نے کہا 'ہم فی الحال فوجی متبادل کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں، ہم مسئلے کا سفارتی طریقے سے حل کرنا چاہتے ہیں، ہمارا ماننا ہے کہ یہ معاملہ جلد سے جلد حل ہوناچاہیے، اگر ایران ایسا نہیں کرتا تو اسے سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے، لہذا اسے اپنی سلامتی کے لیے اس معاملے کو جلد سے جلد حل کرلینا چاہیے۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو ہم وہ سب کریں گے جو کرسکتے ہیں'۔

خیال رہے کہ ایران نے تیل کے دو ٹینکر وں پر قبضہ کیا ہوا ہے، جن میں سے ایک تیل ٹینکر برطانیہ کا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.