ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام ہوائی خدمات بند ہیں ایئر لائن اسپائس جیٹ نے اپنی ایئر ایمبولینس سروس کے ذریعے ڈنكو کو امپھال سے دہلی پہنچایا۔
اسپائس جیٹ کے صدر اور مینیجنگ ڈائریکٹر اور ہندستانی باکسنگ فیڈریشن کے صدر اجے سنگھ نے کہاکہ' مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہے کہ ہم اپنے چمپئن باکسر کو دہلی لے آئے ہیں اور ان کے علاج کے لئے اسپتال لے جایا گیا ہے۔
اجے سنگھ نے کہاکہ اسپائس جیٹ اپنے قومی ہیرو کی مدد کر کے خود پرفخر محسوس کر رہا ہے۔ ہم ان کے جلد صحت مند ہونے کی دعا کرتے ہیں۔ 41 سالہ باکسر کے ساتھ ان کی بیوی اینگگوم ببئی دیوی بھی امپھال سے ان کے ساتھ آئی ہیں۔