آج برطانوی وزارت خارجہ کے سکریٹری ڈومینک راب 26 جنوری 2021 کو بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں بورس جانسن کی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت توثیق کرتے ہوئے کہا وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے انتہائی فراخ دلی سے دی گئی دعوت کو برطانوی وزیراعظم نے قبول کرتے ہوئے اسے بڑے اعزاز سے تعبیر کیا ہے۔
قبل ازیں 1993 میں جان میجر نے یوم جمہوریہ تقریب میں شرکت کی تھی جس کے بعد بورس جانسن 2021 کی تقریب میں شرکت کرنے والے برطانیہ کے دوسرے وزیراعظم بن جائیں گے۔
ڈومینک راب نے مزید بتایا کہ ’آئندہ سال برطانیہ کی میزبانی میں منعقدہ جی-4 سربراہی اجلاس میں شرکت کےلیے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دعوت دی گئی ہے جبکہ بورس جانسن اقتدار سنبھالنے کے بعد 26 جنوری 2021 کو پہلی بار بھارت جائیں گے‘۔
بورس جانسن کے دفتر کے مطابق دورہ کے دوران تجارتی و سرمایہ کاری کے تعلقات کو مستحکم کیا جائے گا اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کےلیے مل کر کام کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔
برطانوی وزیراعظم نے ایک بیان میں بتایا کہ ’آئندہ سال برطانیہ کےلیے دلچسپ ہوگا جبکہ اس کے آغاز پر بھارت کے دورہ کےلیے مجھے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے‘۔