سشانت کی موت پر بالی ووڈ میں غم کا ماحول ہے۔ ان کی موت پر بالی ووڈ کی ہستیوں نے غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے ٹویٹ کر کہا کہ 'مجھے اس خبر نے حیران کر دیا۔ مجھے یاد ہے کہ میں چھچھورے فلم کو دیکھ رہا تھا اور دوست ساجد کو بتا رہا تھا کہ فلم کے پروڈیوسر کو کتنا مزہ آیا ہوگا۔ کاش میں اس کا حصہ ہوتا۔ سشانت صلاحیت مند اداکار تھے۔ بھگوان آپ کی فیملی کو طاقت دے۔'
رتیش دیشمکھ نے ٹویٹ کر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ 'سشانت سنگھ راجپوت اس دنیا میں نہیں رہے۔ اس خبر سے حیران ہو گیا ہوں۔'
انوپم کھیر نے ٹویٹ کر خراج تحسین پیش کر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
سنجے دت نے بھی ٹویٹ کر سشانت کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔
اداکار ذیشان ایوب نے لکھا کہ 'اس خبر پر یقین کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ بے حد دردناک۔'
اداکارہ ارملا ماٹونڈکر نے ٹویٹ کر کہا کہ 'اس خبر کو سن کر بے حد حیران اور دکھی ہوں۔'