ETV Bharat / bharat

گوداوری کشتی حادثہ: دو ہیلی کاپٹرز، آٹھ کشتیاں تعینات - آندھراپردیش میں کشتی سانحہ

ریاست آندھراپردیش کے گوداوری ندی میں گزشتہ روز ایک کشتی پلٹ جانے سے مبینہ طور پر 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ اس کشتی میں 61 افراد سوار تھے۔

godavari boat accident
author img

By

Published : Sep 16, 2019, 9:59 AM IST

Updated : Sep 30, 2019, 7:16 PM IST

گوداوری کشتی سانحہ میں پیر کے روز امدادی کارروائی کے لیے دو ہیلی کاپٹرز اور آٹھ کشتیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس حادثے میں تا حال 12 افراد کی لاش کو برآمد کرلیا گیا ہے۔

آندھراپردیش کے وزیراعلی کے دفتر کے مطابق آج صبح تقریبا چھ بجے ہیلی کاپٹرز کو امدادی کارروائی کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

کشتی پلٹ جانے سے تاحال 24 افراد لاپتہ ہیں، جبکہ 27 سیاحوں کو بچا لیا گیا ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

آندھراپردیش کے وزیراعلی جگن موہن ریڈی نے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے لیے 10۔10 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے اور اس سانحہ پر متعلقہ حکام سے تفصیلی رپورٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

حکام کے مطابق 1964میں دریائے گوداوری کے اسی علاقہ میں ایسا ہی کشتی کاسانحہ پیش آیا تھا۔ 2009 میں بھی ایسا واقعہ پیش آیا تھا۔ پہلے واقعہ میں 60 افراد ہلاک ہوگئے تھے، جبکہ دوسرے واقعہ میں 8 افراد غرق ہوگئے تھے۔عہدیدار ہنوز اس بات کی تصدیق نہیں کرپارہے ہیں کہ کتنے لوگ مزیدغرق ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 7:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.