ETV Bharat / bharat

کوڈرما: کارخانے میں دھماکہ، پانچ مزدور زخمی

author img

By

Published : Sep 8, 2020, 9:40 PM IST

جھارکھنڈ میں کوڈرما ضلع کے تلیا تھانہ علاقہ میں منگل کو کوڈرما کیمیکل کارخانے میں ویلڈنگ کے دوران سلینڈر میں دھماکہ سے پانچ مزدور شدید طور سے زخمی ہو گئے۔

کارخانے میں دھماکہ، پانچ مزدور زخمی
کارخانے میں دھماکہ، پانچ مزدور زخمی

پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ گجھنڈی روڈ صنعتی علاقہ میں واقع کوڈرما کیمیکل کارخانے میں ویلڈنگ کے دوران سلینڈر میں دھماکہ ہو گیا ۔ حادثے میں پانچ مزدور شدید طور سے زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو کوڈرما صدرا سپتال لایا گیا ، جہاں ابتدائی علاج کے بعد سبھی کورانچی کے راجندر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنس (ریمس) ریفر کر دیا گیا۔

وہیں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سبھی مزدور لگ بھگ 80 فیصد تک جل چکے ہیں۔ سبھی کی حالت نازک ہے۔ زخمیوں میں اشوک شری واستو(40) ، الکھ دیو یادو (55) ، سکل دیو یادو (42) ، جتندر یادو (25) اور روی رانا (55) شامل ہیں۔

عالمی معیشت سنہ 2022 تک معمول پر نہیں آئے گی: رپورٹ

کارخانہ کے منیجر امریندر جھا کے مطابق کارخانہ احاطہ کے باہر کافی پرانا ایک ٹینکر رکھا ہواتھا جس کی ویلڈنگ کے دوران یہ حادثہ ہواہے ۔ واقعے میں زخمی سبھی مزدور ٹھیکدار کے ہیں۔ کارخانے کا کوئی مزدور زخمی نہیں ہوا ہے ۔ اس کارخانے میں تھینر اور بایو ڈیژل تیار کیاجاتاہے ۔ مقامی پولیس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.