سندھیا کے ساتھ زراعت و کاشتکاروں کی فلاح کے وزیر نریندر سنگھ تومر بھی آئے ہیں۔ ایئرپورٹ پر سندھیا کا ریاستی بی جے پی کے سینئر لیڈروں نے خیر مقدم کیا۔ اس کے بعد وہ کھلی گاڑی میں سوار ہو کر ریاستی بی جے پی دفتر کی طرف روانہ ہو گئے۔ ان کے استقبال میں ہزاروں کی تعداد میں کارکن پہنچے ہیں۔ وہ ایئرپورٹ سے تقریبا پندرہ کلومیٹر کا فاصلہ جلوس کی شکل میں طے کرکے ریاستی بی جے پی دفتر پہنچیں گے۔
سندھیا آج رات یہیں پر قیام کریں گے اورکل بی جے پی امیدوار کے طور پر راجیہ سبھا الیکشن کے لئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ سندھیا بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد پہلی بار دارالحکومت بھوپال آئے ہیں۔