ETV Bharat / bharat

بھبھوا: بی جے پی کارکنان نے سابق رکن اسمبلی کو پیٹا - نیاز انصاری کا بیان

گزشتہ روز کسان کی جانب سے ملک گیر ہرٹال کی کال دی گئی تھی جسے مختلف اپوزیشن جماعتوں کی حمایت حاصل رہی، اسی ضمن میں جن ادھیکار پارٹی کے سابق رکن اسمبلی کے ساتھ مار پیٹ کی گئی۔

بھبھوا: بی جے پی کارکنان نے سابق رکن اسمبلی کو پیٹا

author img

By

Published : Sep 26, 2020, 7:13 AM IST

ریاست بہار کے ضلع بھبھوا کے سابق رکن اسمبلی رامچندر یادو کی بی جے پی کارکنان نے جم کر پٹائی کر دی۔ اطلاعات کے مطابق پپو یادو کی جن ادھیکار پارٹی زرعی بل کے خلاف ملک گیر بند کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کررہی تھی، پارٹی کے رہنما اور سابق رکن اسمبلی رام چندر یادو پٹنہ میں احتجاج کر رہے تھے۔

مظاہرین جیسے ہی بی جے دفتر کے پاس پہنچے ویسے ہی بی جے پی کارکنان لاٹھی ڈنڈے لے کر مظاہرین پر ٹوٹ پڑے اور ان کی جم کر پٹائی کر دی، اس دوران رام چندر یادو کو بری طرح سے مارا پیٹا گیا۔

بھبھوا: بی جے پی کارکنان نے سابق رکن اسمبلی کو پیٹا

پٹائی کرنے کے بعد بی جے پی کارکنان نے مودی زندہ باد کے نعرہ لگائے، جن ادھیکار پارٹی کے یوتھ صدر کیمور نیاز الدین انصاری نے رام چندر یادو کی پٹائی کی سخت مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلی نتیش کمار سے بی جے پی کی اس غنڈہ گردی کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

نیاز الدین انصاری نے انتباہ دیا کہ اگر حکومت کاروائی نہیں کرتی ہے تو ریاست بھر میں اس کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.