ETV Bharat / bharat

بی جے پی تمام مہم بند کرکے کورونا سے مقابلہ کرنے کی مہم چھیڑے: مودی - Modi

وزیراعظم نریندرمودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) کو آج صلاح دی کہ کورونا وائرس (کووڈ 19) جیسی مہلک وبا سے نمٹنے کے لئے پارٹی کوئی سیاسی یا تنظیمی مہم اور پروگرام نہ چلائے اور اس وبا کی روک تھام کے لئے بیداری مہم میں فعال کردارادا کرے۔

بی جےپی سبھی مہم بند کرے، متحد ہوکر کورونا سے مقابلہ کرے:مودی

author img

By

Published : Mar 17, 2020, 3:02 PM IST

مودی نے یہاں پارلیمنٹ کی لائیبریری میں منعقد پارلیمانی پارٹی کی ہفتہ وار میٹنگ میں یہ اپیل کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہاکہ بی جےپی کو تب تک کوئی بھی سیاسی یا تنظیمی مہم یا پروگرام نہیں کرنے چاہئے جب تک کہ اس مہاماری کا خاتمہ نہ ہوجائے۔انہوں نے ارکان پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں اس مہاماری سے بچنے کےلئے بیداری مہم میں حصہ لیں۔

مودی نے کہاکہ اس وقت ہمیں کسی قسم کی اختلاف کو ظاہر نہیں کرنا چاہئے اور پوری طرح متحد ہوکر کام کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ یہ پیغام پارٹی میں نیچے تک جانا چاہئے اور اس پر سنجیدگی سے عمل ہوناچاہئے۔

وزیراعظم کورونا وائرس کے انفیکشن سے نمٹنے کےلئے ڈاکٹر،نرس اور ہوائی اڈوں پر تعینات ملازمین اور افسروں اور سکیورٹی گارڈس کی فرض شناسی کی ستائش کی۔انہوں نے کووڈ 19 کے بارے میں بیداری پھیلانے کےلئے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے رول کی بھی تعریف کی۔

وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ سے اپیل کی انہیں میڈیا کے نمائندوں سے ملنا ہی چاہئے۔کیونکہ میڈیا نےواقعی بہت ہی قابل ستائش رول ادا کیاہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.