ETV Bharat / bharat

راجیہ سبھا امیدوار کے لیے بی جے پی نے جاری کی دوسری فہرست

بی جے پی نے راجیہ سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی دوسری فہرست آج جاری کر دی ہے۔ اس میں ہریانہ سے دو، ہماچل پردیش سے ایک، مدھیہ پردیش سے ایک اور مہاراشٹر سے ایک امیدوار کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔

راجیہ سبھا امیدوار کے لیے بی جے پی نے جاری کی دوسری فہرست
راجیہ سبھا امیدوار کے لیے بی جے پی نے جاری کی دوسری فہرست
author img

By

Published : Mar 12, 2020, 2:28 PM IST

بی جے پی نے ہریانہ سے رام چندر جھانگڑا اور دشینت کمار گوتم کو پارٹی کا امیدوار بنایا ہے تو وہیں ہماچل پردیش سے اندو گوسوامی، مدھیہ پردیش سے ڈاکٹر سمیر سنگھ سولنکی، جبکہ مہاراشٹر سے بھگوت کراڈ کا نام فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بی جے پی نے مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے ضمنی انتخاب کے لئے بھی اپنے امیدوار کے طور پر امریش بھائی رسکلال پٹیل کے نام کا اعلان کیا ہے۔

واضح ہو کہ اس کے قبل بی جے پی نے راجیہ سبھا انتخاب کے تحت اپنے نو اور بی جے پی کی حلیف جماعت کے دو امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی، جسمیں مدھیہ پردیش سے کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے رہنما جیوتیرادتیہ سندھیا کا نام بھی شامل تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.