بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا نے پارٹی کے نئے تمظیمی ڈھانچے اعلان کیا جس میں 12 نائب صدور، 8 قومی جنرل سکریٹریز، قومی جنرل سکریٹری(تنظیم)، تین قومی معاون جنرل سکریٹری (تنظیمی) اور 13 قومی سکریٹریز مقرر کیے۔
نڈا نے اس کے علاوہ مورچہ تنظیموں کے سربراہان کی تقرری کے ساتھ ہی 23 لوگوں کو قومی ترجمان مقررکیا ہے۔
رکن اسمبلی رمن سنگھ، وسندھرا راجے سندھیا، رکن پارلیمنٹ رادھا موہن سنگھ، ویجینت جے پانڈا، رگھوبر داس، مکل رائے، رکن پارلیمنٹ ریکھا ورما، اننپورنا دیوی، بھارتی بین شیال، ڈی کے ارونا، ایم چوبا اے او اور عبداللہ کٹّی قومی نائب صدر مقرر کیے گئے ہیں۔
رکن پارلیمنٹ بھوپیندر یادو، ارون سنگھ، دشینت کمار گوتم، دلیپ سیکیا، کیلاش وجے ورگیہ، ڈی پروندیشوری، رکن اسمبلی سی ٹی روی اور ترون چک کو قومی جنرل سکریٹری بنایا گیا ہے۔
بی ایل سنتوش قومی جنرل سکریٹری (تنظیم)اور وی ستیش، سودان سنگھ اور شیو پرکاش قومی شریک تنظیم جنرل سیکریٹری ہوں گے۔
پارٹی نے قومی وزیر عہدہ پر ونود تاوڑے، ونود سونکر، وشیشور ٹوڈو، ستیہ کمار، سنیل دیودھر، اروند میمن، ہریش دویدی، پنکجا منڈے، اوم پرکاش ہاجرا، ڈاکٹر نریندرسنگھ، وجیا راہٹکر اور الکا گرجر کو مقررکیا ہے۔
راجیش اگروال کو خزانچی بنایا گیا ہے۔