ETV Bharat / bharat

ایودھیا: وزیراعظم کے قافلے کے راستے سے بی جے پی کے پوسٹر ہٹائے گئے

ریاست اترپردیش کے شہر ایودھیا میں پانچ اگست2020 کو مندر کی تعمیر کے لئے ہونے والے بھومی پوجن پروگرام کے لئے تیاریاں زوروں پر ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی
وزیراعظم نریندر مودی
author img

By

Published : Aug 2, 2020, 6:57 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی شری رام جنم بھومی پر شاندار مندر کی تعمیر کے لئے بھومی پوجن اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

مسٹر مودی کا ہیلی کاپٹر ساکیت ڈگری کالج میدان پر اترے گا جہاں سے وہ شری رام جنم بھومی کے لئے روانہ ہوں گے۔ جس سڑک سے وزیراعظم کا قافلہ گزرے گا،

اس کی مرمت کام کام زور شور سے جاری ہے۔سڑک کے دونوں طرف کے مکانات اور بجلی کے کھمبوں کو پیلے رنگ سے رنگ دیا گیا ہے۔ کچھ خستہ حال مکانات پر پیلا رنگ لگایا گیا ہے۔
میونسپل کارپوریشن کے افسر کھمبوں پر لگے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے پوسٹر اور بینر ہٹا رہے ہیں۔

میونسپل کارپوریشن کے ایک افسر نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر وہ سیاسی جماعت سے متعلق پوسٹر ہٹا رہے ہیں۔ راستوں کو چمکایا جارہا ہے۔

قافلہ کے گزرنے والے راستے کی ہر باونڈری وال کی مرمت کی جارہی ہے۔ افسر نے بتایا کہ غالباً کل تک راستے کو پوری طرح چمکادیا جائے گا۔
وزیراعظم مودی پانچ اگست2020 کی دوپہر ایودھیا آئیں گے جہاں وہ مندر کی تعمیر کے لئے بھومی پوجن اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وارانسی سے خاص طورپر بلائے گئے پروہت بھومی پوجن کروائیں گے۔

اس تاریخی پروگرام میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت کے علاوہ سابق وزیراعلی کلیان سنگھ، اومابھارتی، ونے کٹیار سمیت مندر کی تعمیر سے جڑی کئی ہستیاں حصہ لیں گی۔

یہ بھی پڑھیے:'نئی ایجوکیشن پالیسی سے بھارت تعلیم کا 'گلوبل ہب' بنے گا'
پروگرام میں سابق وزیراعظم لال کرشن اڈوانی اور ڈاکٹر مرلی منوہر جوشی کے پہنچنے کی فی الحالی سرکاری طورپر اب تک تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
بھومی پوجن پروگرام کے لے اجودھیا میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور ہر آنے جانے والی گاڑی کو چیک کیا جارہا ہے۔ چار اگست سے بھومی پوجن پروگرام ختم ہونے تک ایودھیا کی سرحد سیل کردی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.