بی جے پی کے قومی سکریٹری کیلاش وجئے ورگیہ نے بھوپال کے بیرا گڑھ کے دورہ کے موقع پر کہا کہ اس بار زیادہ سے زیادہ ممبر بڑھانے کا نشانہ رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ عام انسان کے لیے بہت فائدہ مند ہے اس سے ملک کی تصویر بدلے گی۔کیلاش وجئے ورگیہ نے کہا کہ یہ اچھا بجٹ ہے اور پانچ لاکھ کروڑ سے ملک کے معاشی حالات کو مضبوط بنانا مقصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کی چھٹویں معاشی طاقت ہے جو کہ آگے چل کر تیسرے نمبر پر آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ریونیو آرہا ہے اور بیرونی ممالک یہاں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔
کیلاش وجے ورگیہ نے کہا کہ ریل کے اندر پچاس لاکھ کروڑ کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ اس لیے ہمیں ایسا ماحول بنانا ہے جس سے بیرونی ممالک سے پیسہ ہمارے ملک میں آئے اور اس بار کے بجٹ میں اس کے دروازے کھولے گئے ہیں ۔