اس ٹویٹ پر دہلی پولیس کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا۔
اس کے بعد رکن پارلیمان نے اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا ہے۔
رکن پارلیمان پرویش ورما نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا تھا اور ایک مذہب کے ماننے والوں پر لاک ڈاون کی خلاف ورزی کا الزام لگایا۔
اس کے بعد لاکھوں کی تعداد میں اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا گیا۔
تاہم دہلی پولیس کی جانب سے اس پر سخت رد عمل کا اظہار کیا گیا۔
دہلی پولیس نے کہا کہ یہ ویڈیو پرانا ہے، جس کے بعد رکن پارلیمان نے ویڈیو ڈیلیٹ کردیا۔ وہیں بتایا جا رہا ہے کہ دہلی پولیس نے بھی اپنا پیغام مٹا دیا۔
پرویش ورما نے اپنے پوسٹ پر پیغام لکھا تھا ”کوئی بھی مذہب کورونا کی وجہ سے ان حرکتوں کی اجازت دیتا ہے؟ لاک ڈاؤن اورسماجی فاصلہ رکھنے کی پوری طرح دھجیاں اڑائی جارہی ہیں جن مولویوں کی تنخواہیں بڑھا رہے تھے اروند کیجریوال،ان کی تنخواہیں کاٹ دو، یہ حرکتیں اپنے آپ رک جائیں گی یا آپ نے دہلی کو برباد کرنے کی قسم کھا رکھی ہے۔“
پرویش ورما کا یہ بیان متنازع ہے۔
اس ویڈیو میں کچھ مسلمان نماز ادا کررہے تھے جس پر دہلی پولیس کی نظر پڑی اور ٹویٹ کر کے صاحب سنگھ ورما کو کہا ”یہ غلط ہے، ایک پرانے ویڈیو کو غلط نیت کے ساتھ افواہ پھیلانے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ افواہ پھیلانے اور اسے پوسٹ کرنے سے پہلے ویڈیو کی تصدیق کرلیں۔“
دہلی پولیس کے اس ٹویٹ کے بعد صاحب سنگھ ورما نے اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا، ساتھ میں ہی دہلی پولیس نے بھی اپنا پیغام ہٹا لیا۔