بی جے پی کے رہنما اور ریوا سے رکن پارلیمان جناردن مشرا نے آئی اے ایس افسر اور شہر کے کمشنر کو دھمکی بھرے لہجے میں زمین میں زندہ دفنانے کی بات کہی۔
جناردن مشرا نے شہر کے کشمنر سبھا جیت یادو پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریوا نگر نگم میں ریاستی حکومت کا ایجنٹ بن کر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کمشنر کے ذریعے لگاتار غیرقانونی وصولی کی جا رہی ہے، جس کا نصف پیسہ وہ خود رکھتے ہیں، جبکہ نصف مدھیہ پردیش کی حکومت کو دی جا رہی ہے۔