میڈیا سے بات چیت کے دوران جھا نے کہا کہ عبوری بجٹ اور چند روز پہلے بھارت کی طرف سے پاکستان پر فضائی حملے جیسے واقعات بی جے پی کو انتخابی مہم میں فائدہ پہنچا سکتے ہیں اور انتخابات اب 9 کے بجائے 7 مرحلوں میں ہونگے۔
قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز آنے والے لوک سبھا انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کے ساتھ ساتھ 9 کے برعکس سات مرحلوں میں انتخابات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ انتخابی مہم کا پہلا مرحلہ 11 اپریل سے شروع ہوگا۔
الیکشن کمشن کے صدر سُنیل اروڑہ کے مطابق اس سال رائے دہندگان کی تعداد تقریباً 9 سو ملین ہے۔