ملک کے مختلف خطوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کے یوم پیدائش کا اہتمام کیا گیا۔ ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں وزیر اعظم کے یوم پیدائش یوم خدمت کے طور پر منایا گیا۔ ایک تقریب کا اہتمام کرکے بھارتی جنتا پارٹی کے رہنماؤں نے تقریباً 10 معذور اور بے سہارا افراد میں سے ایک ایک کو گود لیکر ان کی کفالت کی ذمہ داری لینے کا یہاں اعلان کیا۔
اس موقع پر ان کو 1100 روپے کی نقد رقم بھی دی۔ اس تقریب میں مرکزی وزیر مختار عباس نقوی، ریاستی وزیر بلدیو سنگھ اور سابق رکن پارلیمنٹ جیا پردا نے بھی شرکت کی۔
سیاسی رہنماء کس طرح معذوروں کو بھی اپنے مفاد کے لئے استعمال کرتے ہیں اس کا اندازہ یہاں کے محروم افراد کو دیکھر لگا سکتے ہیں، جن کو بی جے پی کے مقامی رہنما بہلا پھسلاکر یہاں بلایا اور ان کے ساتھ اپنی تصویریں بھی لیں لیکن ان کی کوئی مالی مدد نہیں کی۔ان معذور افراد سے جب بات کی گئی تو یہ بات سامنے آئی۔
پروگرام کے کنوینر بی جے پی لیڈر بھارت بھوشن گپتا سے جب ہم نے اس متعلق بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ پروگرام کے بعد وہ جلد ہی ان تک مدد پہنچا دیں گے لیکن مسحقین کے مطابق اب تک ان کے پاس کوئی مدد نہیں آئی۔