ریاست چھتیس گڑھ کے دانتے واڑہ میں ماؤنواز باغیوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک قافلے پر حملہ کیا جس میں بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی اور سکیورٹی فورسز کے پانچ اہلکار وں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق دانتے واڑہ سے بی جے پی ایم ایل اے بھیما مانڈوی بھی اس قافلے میں موجود تھے جو ہلاک ہوگئے ہیں۔
اس واقعے کے بعد ماؤنوازوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا جو ابھی بھی جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ حملہ گھات لگار کر کیا گیا جس کی ماؤ نوازوں نے پہلے سے تیاری کر رکھی ہوگی۔
یہ حملہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب ریاست کی بعض پارلیمانی سیٹوں پر پہلے ہی مرحلے یعنی 11 اپریل کے انتخابات کے لیے پولنگ ہونی ہے۔
غور طلب ہے کہ اس حادثے کے بعد چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل ایک اجلاس معطل کر دیا ہے۔