جے پی نڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی اور اتحادی جماعتوں کی آئندہ اسمبلی انتخابات بہار میں جیت ہوگی۔
انھوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بہار کے بی جے پی دفتر میں خطاب کرتے یہ بات کہی ہے۔
بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے بی جے پی کارکنان سے کہا ہے کہ وہ ریاست کے لوگوں کو مرکزی حکومت اور ریاستی سطح پر پارٹی کے ذریعہ ہونے والے فلاحی کاموں سے آگاہ کریں۔
انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے کہنے پر ملک بھر میں اس مرحلے میں شروع ہونے والے متعدد کووڈ -19 ہسپتالوں ، فیس ماسک کی فراہمی اور پی پی ای کٹس جیسے مختلف اقدامات کے بارے میں بھی بات کی۔
انہوں نے کہا کہ فی الوقت ہمارے پاس اب 1250000 بستر کووڈ 19 کے لیے مخصوص ہیں، وہیں 2000 سے زائد کووڈ 19 کے علاج معالجے کی سہولیات موجود ہیں۔
جے پی نڈا نے کہا کہ ہم نے ایک دن میں 10 لاکھ جانچ کی گنجائش حاصل کرلی ہے۔ ملک میں صحت یاب ہونے والوں کی شرح 74 فیصد ہوگئی ہے۔
نڈا نے پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کی بھی تعریف کی جس کے تحت ملک بھر میں 80 کروڑ لوگوں کو اناج اور دالیں فراہم کی جائیں گی۔
آتم نربھربھارت ، ایم ایس ایم ای سیکٹر، کسانوں کی اور نیشنل ڈیجیٹل ہیلتھ مشن کے بارے میں بھی نڈا نے بات کی۔
رواں برس کے اکتوبر-نومبر میں بہار میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے:سب سے گندے شہر میں گیا سرفہرست
بہار میں موجودہ اسمبلی کی میعاد 29 نومبر2020 کو ختم ہونے والی ہے۔
تاہم کورونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے انتخابی کمیشن نے ابھی تک بہار میں انتخابات کی تاریخ کے بارے میں حتمی رائے نہیں بنائی ہے۔
البتہ انتخابی کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے اس ضمن میں تجاویز طلب کی ہیں۔