بی جے پی کی مرکزی انتخابی کمیٹی نے اتوار کے روز ریاستی اسمبلیز کے ضمنی انتخاب کے لیے ناموں کا اعلان کیا ہے۔
بی جے پی نے 13 ریاستوں کے لیے کل 32 ناموں کا اعلان کیا ہے۔
ناموں کا اعلان آسام، بہار، چھتیس گڑھ، ہماچل پردیش، کیرالہ، مدھیہ پردیش، میگھالیہ ، اڑیشہ، پنجاب، راجستھان ، سکم ، تلنگانہ اور ات پردیش میں ہونے والے انتخابات کے لیے کیا گیا ہے۔ بی جے پی کے کارگزار صدر جے پی نڈا نے یہ نام جاری کیے۔
جبکہ چار نام آسام ، پانچ کیرالا اور دس اترپردیش سے ہیں۔ اس فہرست میں بہار، چھتیس گڑھ ، میگھالیہ ، مدھیہ پردیش ، راجستھان اور ریاست تلنگانہ سے ایک ایک نام شامل کیا گیا ہے۔