ETV Bharat / bharat

بی جے پی نے انتخابی ریاستوں کے انچارج کا اعلان کیا - مرکزی پارلیمانی امور کے وزیر پرہاد جوشی

بی جے پی نے آسام اسمبلی کے آئندہ انتخابات کے لیے مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کو انچارج مقرر کیا ہے جبکہ وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت جتیندر سنگھ کو شریک انچارج کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

BJP announces in-charge of electoral states
بی جے پی نے انتخابی ریاستوں کے انچارج کا اعلان کیا
author img

By

Published : Feb 3, 2021, 9:22 AM IST

Updated : Feb 3, 2021, 9:49 AM IST

بی جے پی صدر جے پی نڈا نے آسام کے علاوہ تمل ناڈو اور کیرالہ اور مرکز کے پڈوچیری کے انتخابی انچارج اور شریک انچارج کی تقرری کی منظوری دے دی۔

مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کشن ریڈی کو تمل ناڈو کا انچارج بنایا گیا ہے۔ غازی آباد کے رکن پارلیمنٹ اور مرکزی وزیر وی کے سنگھ کو شریک انچارج بنایا گیا ہے۔

مرکزی پارلیمانی امور کے وزیر پرہاد جوشی کیرالہ کے انچارج ہوں گے جبکہ کرناٹک کے نائب وزیر اعلی اشوتھ نارائن یہاں ان کے ساتھ انچارج ہوں گے۔

مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال کو پڈوچیری کا انتخابی چارج سونپا گیا ہے۔ ان کے ہمراہ راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی کے قومی ترجمان راجیو چندر شیکھر شریک انچارج ہوں گے۔

ان چار ریاستوں میں مغربی بنگال کے ساتھ ہی اپریل-مئی میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ انتخابات سے قبل بی جے پی کے ذریعہ ہر ریاست میں انچارج اور شریک انچارج مقرر کرنے کی روایت رہی ہے۔

Last Updated : Feb 3, 2021, 9:49 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.