ایک بین جاری کرتے ہوئے سکھبیر سنگھ بادل نے کہا ہے کہ اکالی دل ان معاملوں کے جائزے کے لئے سپریم کورٹ کے وکیلوں کی ایک ٹیم بھیجنے اور معاملے کو اعلی سطح پر اٹھانے کے لئے تیار ہیں۔
گرونانک کی 550ویں سالگرہ کے پروگرام کے سلسلے میں جھارکھنڈ گئے بادل نے الزام لگایا کہ بوکارو میں سو سے زیادہ سکھوں کو قتل کیا گیا تھا پر کسی کو سزا نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ میں جھارکھنڈ کے وزیراعلی سے 1984 کے سبھی معاملوں کو دوبارہ کھولنے کے لئے ایک خصوصی جانچ ٹیم کی تشکیل کی درخواست کرتا ہوں تاکہ سبھی معاملوں کی دوبارہ جانچ کرکے کسی نتیجے پر پہنچاجاسکے۔
کرتاپور کوریڈور کھولے جانے کےبارے میں پوچھے جانے پر بادل نے بتایا کہ کرتارپور کوریڈور 9 نومبر کو وزیراعظم نریندر مودی کے ہاتھوں کھول دیا جائے گا۔انہوں نے پاکستانی افسران کی طرف سے اس متبرک مقام پر جانے والے ہر عقیدت مندوں سے 20 ڈالر فیس وصول کرنے کی مذمت کی اور کہا کہ داخلہ فیس ختم کیا جانا چاہئے۔