ETV Bharat / bharat

بی جے پی اور جے جے پی کارکنان متصادم - بی جے پی کے امیدوار چودھری ذاکر حسین

ہریانہ میں جوں جوں الیکشن کی تاریخ قریب آتی جارہی ہے حالات کافی سنگین ہوتے جارہے ہیں۔ نوح اسمبلی سیٹ پر 6 مسلم امیدواروں کے کھڑے ہونے سے مسلم ووٹ تقسیم ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

بی جے پی اور جے جے پی کارکنان متصادم
author img

By

Published : Oct 4, 2019, 1:18 PM IST

ریاست ہریانہ کے نوح ضلع میں جن نائک جنتا پارٹی (جے جے پی) کے حامی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان میں نوک جھونک کے بعد جوتم پیزار (جم کر مار پیٹ ہوئی) ہوگیا۔

در اصل بی جے پی کے امیدوار چودھری ذاکر حسین اور جے جے پی کے امیدوار طیب حسین گھاسیڑیا کو پرچہ نامزدگی داخل کرنا تھا۔ اچانک دونوں اپنے اپنے حامیوں کے ساتھ پرچہ نامزدگی بھرنے جا رہے تھے تبھی دونوں کے حامی آپس میں الجھ گئے۔

بی جے پی اور جے جے پی کارکنان متصادم

جھگڑا اس قدر بڑھ گیا کہ طیب حسین گھاسیڑیا کے حامیوں کی ایک درجن گاڑیوں کو توڑ دیا گیا۔ جھگڑے میں کئی کارکنان کو چوٹیں بھی آئی ہیں۔ اس دوران نیشنل ہائی وے سے گزر رہے عام راہ گیروں کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

حالات کی سنگینی کے پیش نظر شہر میں پولیس جوانوں کو تعینات کر دیا گیا اور حالات کو قابو میں کرلیا گیا۔

یاد رہے کہ نوح اسمبلی سیٹ سے اس مرتبہ کانگریس سے آفتاب احمد، بی جے پی سے ذاکر حسین، جے جے پی سے طیب حسین گھاسیڑیا، انڈین نیشنل لوک دل سے ناصر حسین، بی ایس پی سے ڈاکٹر شارق حسین، سوراج انڈیا سے یحی سیفی امیدوار ہیں۔

Intro:

Body:ریاست ہریانہ کے نوح ضلع میں آج نوح اسمبلی سیٹ دوپہر بعد اس وقت ماحول کشیدہ ہو گیا جب جن نائک جنتا پارٹی (جے جے پی) کے حامی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے حامی آپس میں بھڑ گئے۔ در اصل بی جے پی کے کے امیدوار چودھری ذاکر حسین اور جے جے پی کے امیدوار طیب حسین گھاسیڑیا کو پرچہ نامزدگی بھرنا تھا۔ اچانک جب دونوں اپنے اپنے حامیوں کے ساتھ پرچہ نامزدگی بھرنے جا رہے تھے تبھی دونوں کے حامی آپس میں الجھ گئے۔ جھگڑا اس قدر بڑھ گیا کہ طیب حسین کے حامیوں کی ایک درجن گاڑیوں کو توڑ دیا گیا۔جھگڑے میں کئی کارکنان کو چوٹیں بھی آئی ہیں۔ اس دوران نیشنل ہائی وے سے گزررہے عام راہ گیروں کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ جس کے بعد شہر میں پولیس جوانوں کو تعینات کر دیا گیا اور حالات کو قابو میں کرلیا گیا۔ اس طرح نہ آپسی تناو کے چلتے الیکشن کافی سنگین ہوتا جس رہا ہے۔ نوح اسمبلی سیٹ سے یہ ہیں امیدوار کانگریس سے آفتاب احمد بی جے پی سے ذاکر حسین جے جے پی سے طیب حسین گھاسیڑیا انڈین نیشنل لوک دل سے ناصر حسین بی ایس پی سے ڈاکٹر شارق حسین سوراج انڈیا سے یحی سیفی ای میل سے ویڈیو دیکھیں۔

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.