ETV Bharat / bharat

بایو پک 'پی ایم نریندر مودی' 5 اپریل کو ریلیز ہوگی - Film will be released on 5th April

وزیراعظم نریندر مودی کی زندگی پر مبنی فلم پی ایم نریندر طویل انتظار کے بعد طے شدہ وقت سے ایک ہفتے قبل پانچ اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

Biopic
author img

By

Published : Mar 19, 2019, 3:19 PM IST

فلم انڈسٹری کے ذرائع نے بتایا کہ فلم کے سلسلے میں لوگوں کی بڑھتی دلچسپی کے پیش نظر فلم پروڈیوسرس نے اسےایک ہفتے پہلے ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فلم 12اپریل کو ریلیز ہونی تھی لیکن اب یہ پانچ اپریل کو سنیما گھروں میں دکھائی جائےگی۔
فلم کے وقت سے پہلے ریلیز ہونے پر سندیپ ایس سنگھ نے کہالوگوں کی دلچسپی کے پیش نظر ہم فلم کو ایک ہفتے پہلے ریلیز کررہے ہیں۔
عوام اس فلم کے لیے اچھی دلچسپی ظاہر کررہے ہیں اور ہم نہیں چاہتے کہ انہیں اس کے لیے لمبا انتظار کرنا پڑے۔یہ 1.3ارب لوگوں کی کہانی ہے اور میں انہیں یہ فلم دکھانے کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرسکتا۔
اس فلم میں ویویک اوبرائے نے وزیر اعظم نریندر مودی کا کردار اداکیا ہے اور اس کردار کے ذریعہ وہ ان کی جدوجہد کے دنوں سے لےکر وزیراعظم بننے تک کے سفر کو پیش کریں گے۔
فلم کے کچھ سین سامنے آنے کے بعد لوگوں میں اس کے لیے دلچسپی کافی بڑھ گئی ہے۔ فلم میں ویویک الگ الگ کردار میں نظرآئیں گے۔
فلم کا پوسٹر جنوری میں ریلیز ہوا تھا اور تبھی سے یہ فلم لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ فلم کا پہلا پوسٹر مہاراشٹر کے وزیراعلی دیویندر فڈنویس نے 23الگ الگ زبانوں میں جاری کیا تھا۔
فلم کے پروڈیوسر سریش اوبرائے، سندیپ ایس سنگھ، آنند پنڈت اور ہدایت کار اومنگ کمار ہیں۔اس فلم میں ویویک اوبرائے کے علاوہ بومن ایرانی ،منوج جوشی، پرشانت نارائن،زرینہ وہاب، برکھا سین گپتا، انجان شریواستو،یتین کاریےکر،راماکانت دائما، اکشے آر سلوجا،جمیش پٹیل اور درشن کمار اہم کرداروں میں ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.