بائک، ٹیکسی بکنگ ایپ ریپیڈو کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'ابھی ہماری موٹرسائیکل ٹیکسی خدمات گرین اور اورینج زون میں شروع ہوں گی کیونکہ خدمات کو لاک ڈاؤن ہدایت نامے کے مطابق کنٹینمینٹ زون تک نہیں بڑھایا جاسکتا ہے'۔
- لاک ڈاؤن 4.0 میں خدمات شروع:
بائک ٹیکسی سروس فراہم کرنے والے ریپیڈو نے کہا ہے کہ 'حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن 4.0 کے بارے میں اعلان کردہ نئے رہنما خطوط کے بعد 11 ریاستوں کے 39 شہروں میں خدمات دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں'۔
کمپنی نے کہا کہ 'وہ گاہکوں کو مختلف شہروں کی حیثیت اور حفاظتی ہدایات کے بارے میں ایپ کے ذریعہ آگاہ کرتی رہے گی'۔
- ڈرائیورز کو ہدایات:
کمپنی کے مطابق ڈرائیورز کو آرڈر قبول کرنے کے لئے ڈیوٹی پر جانے سے پہلے اروگیا سیٹو ایپ انسٹال کرنے کی ضرورت ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ ماسک پہننے کے ساتھ ساتھ سینی ٹائزر اور ہیئر نیٹ کو بھی ساتھ لے کر چلیں۔
- ذاتی حفظان صحت پر زور:
ڈرائیورز سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ ذاتی حفظان صحت کو برقرار رکھیں اور باقاعدگی کے ساتھ وقفوں سے اپنی بائیکس کی صفائی کریں۔ خاص طور پر بورڈنگ صارفین سے قبل پِلین سیٹ کو صاف کریں۔