ETV Bharat / bharat

بہار: بیرون ممالک سے واپس آئے لوگوں کی جانچ ہوگی

author img

By

Published : Apr 1, 2020, 1:10 PM IST

بہار حکومت نے 18 مارچ کے بعد واپس آئے ان تمام لوگوں کے جانچ کا فیصلہ کیا ہے جو بیرون ممالک سے یہاں آئے ہیں، بہار کے پرنسپل سکریٹری سنجے کمار کے مطابق ایسے بہت لوگوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جن میں اس کی علامت نہیں پائی گئی ہے۔

بہار: بیرون ممالک سے واپس آئے لوگوں کی جانچ ہوگی
بہار: بیرون ممالک سے واپس آئے لوگوں کی جانچ ہوگی

بہار محکمہ صحت کے پرنسپل سیکریٹری سنجے کمار نے مزید بتایا کہ انہیں 81 لوگوں کی فہرست موصول ہوئی جنہوں نے دہلی کے نظامالدین میں واقع تبلیغی مرکز میں ٹھہرے تھے، ان میں سے کچھ افراد کا پتہ لگایا جا چکا ہے تقریبا 17 افراد پٹنہ میں ہیں، جبکہ 13 افراد کا بکسر میں پتہ لگایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ بھی دیگر افراد کی تلاشی کی جا رہی ہے جو نظام الدین مرکز سے واپس یہاں لوٹے ہیں، بہار میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 23 ہے، جبکہ دا سے زائد کی موت ہوئی ہے۔

وہیں بہار کے ڈی جے پی جی پانڈے نے کہا ہے کہ ریاست کے 86 رہائشیوں جن میں 57 غیر ملکی شامل ہیں کی تلاشی کی جا رہی ہے ان سبھی نے دہلی نظام الدین مرکز میں شرکت کی تھی، ان پر نظر رکھی جارہی ہے۔

حالانکہ انہوں نے مزید بتایا کہ 48 افراد کو پہلے ہی قرنطین کیا جا چکا ہے۔

جے پانڈے کے مطابق بہار کے 86 رہائشیوں میں سے کچھ ملک کے دیگر حصے میں ہیں تا ہم، ہم ان کا پتہ لگانے کے لئے دیگر ریاستوں کے ساتھ ہم رابطے میں ہیں، اور ان کی نشاندہی کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.