عام طور پر رمضان کے مہینے میں بازار کی رونق میں اضافہ ہوتا ہے۔ لوگ افطار و سحری کے لیے پھل، دودھ، سبزی، کھجور، شربت، سیوئی وغیرہ کی خریداری کرتے ہیں۔ مگر رواں برس ارریہ کے بازاروں میں دوکانداروں کو خاصی مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور مہنگائی کی وجہ سے سامان کی فروخت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
کچھ دنوں پہلے تک 80 سے 100 روپے کلو ملنے والا سیب فی الحال 250 سے 280 روپے کے درمیان فروخت کیا جا رہا ہے، اسی طرح انار 120 سے 140 روپے، کیلا 70 سے 80 روپے درجن، سنترے 120 روپے، انگور 80 روپے، آم 80 سے 120 روپے کیلو فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح سبزیوں میں کھیرے، کاغذی لیموں، ٹماٹر، پرول، کریلا، کدو، گوبھی وغیرہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے عوام کے چہروں کی ناراضگی صاف دیکھی جا سکتی ہے۔
اب دوکاندار اس امید میں ہیں کہ رمضان کے یقیہ دنوں میں بازار میں رونق میں آئے گی اور سامانوں کی خریداری میں اضافہ ہو گا۔