ETV Bharat / bharat

'ای وی ایم کا بٹن پیار سے دبے گا' - پرشانت کشور نے امیت شاہ پر نکتہ چینی کی

جے ڈی یو کے قومی نائب صدر پرشانت کشور نے وزیر داخلہ امت شاہ پر شدید نکتہ چینی کی ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ 'آٹھ فروری کو دہلی میں ای وی ایم بٹن محبت کے ساتھ دبے گا، زور کا جھٹکا دھیرے سے لگنا چاہیے، تاکہ باہمی بھائی چارہ اور ہم آہنگی خطرے میں نہ پڑے'۔

پرشانت کشور کا کا امیت شاہ پر تنقید
پرشانت کشور کا کا امیت شاہ پر تنقید
author img

By

Published : Jan 27, 2020, 2:11 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 3:30 AM IST

پی کے نے اپنے اس ٹویٹ کے ذریعے دہلی اسمبلی انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے اشاروں اشاروں میں وزیر داخلہ امت شاہ پر تنقید کی، حالانکہ بی جے پی پر ان کی یہ تنقید پہلی نہیں ہے اس سے قبل بھی انہوں نے ٹویٹ کے ذریعے نتیش حکومت میں اتحادی جماعت بی جے پی کے رہما اور ریاست کے بائن وزیر اعلی سشیل کمار مودی پر بھی طنز کیا تھا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

لیکن اس بار پی کے نے وزیرداخلہ کو براہ راست طنز کیا ہے اور کہا ہے کہ آٹھ فروری کو دہلی میں ای وی ایم بٹن محبت کے ساتھ دبے گا، زور کا جھٹکا دھیرے سے لگنا چاہیے تاکہ باہمی بھائی چارہ اور ہم آہنگی، انصاف، آزادی، مساوات خطرے میں نہ پڑ جائے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ پرشانت کشور نے اپنے ٹویٹ میں امت شاہ کے اس بیان پر ردعمل دیا ہے جس میں انہوں نے دہلی انتخابات میں لوگوں سے ای وی ایم کے بٹن کو دبانے کی اپیل کی تھی۔ اور کہا تھا کہ 'بٹن اتنی طاقت سے دبانا کہ اس کے کرنٹ سے آٹھ فروری کو شاہین باغ کے مظاہرین وہ جگہ چھوڑنے پر مجبور ہو جائیں'۔

آپ کو بتادیں کہ اس سے قبل پی کے نے نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی کو بھی نشانہ بنایا تھا۔ اس کے بعد بی جے پی کے بہت سے رہنماؤں نے ان کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کیا۔

Intro:Body:

fdgdfgdfgdf

Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 3:30 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.