ETV Bharat / bharat

بہار: ووٹ دیکر گھر واپس آئے بزرگ کی موت

author img

By

Published : Oct 28, 2020, 10:35 PM IST

بودھ گیا میں بزرگ ووٹرز کی ایک بڑی تعداد ووٹ ڈالنے کے لئے پولنگ بوتھ پرپہنچے ، کئی جگہ پر بزرگوں کی لمبی قطاریں بھی دیکھنے کو ملی۔

بہار: ووٹ دیکر گھر واپس آئے بزرگ کی موت
بہار: ووٹ دیکر گھر واپس آئے بزرگ کی موت

بہار اسمبلی عام انتخابات 2020 میں بدھ کے روز 16 اضلاع کی 71 نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے۔ بزرگ ووٹرز کی ایک بڑی تعداد بھی ووٹ ڈالنے کے لئے لائن میں لگی رہی ۔گیا کے بودھ گیا میں ووٹنگ کے بعد ایک بزرگ شخص کی موت ہوگئی.

اطلاعات کے مطابق گیا کے قاضی چک کا رہائشی 85 سالہ بالچند یادو بدھ کی سہ پہر کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے گیا تھا۔ پسندیدہ امیدوار کے حق میں اپنا ووٹ دیتے ہوئے ، وہ بوتھ نمبر 123 سے گھر واپس آئے اور آرام کرنے کی غرض سے چارپائی پر لیٹ گئے۔ اس دوران وہ بے ہوش ہوئے اور بے ہوشی کی حالت میں موت ہوگئی۔

بزرگ شخص کو بے ہوشی کی حالت میں دیکھ کر اس کے اہل خانہ نے علاج کے لئے ہسپتال لے گئے۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا جمہوریت کے اس عظیم تہوار کے دن بالچند یادو کی موت کی وجہ سے گاؤں میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔

اہل خانہ نے انتظامیہ پر عدم توجہی کا الزام عائد کیاہے ۔ بیٹے سکھدیو پرساد یادو نے بتایا کہ پولنگ بوتھ سے ووٹ ڈال کر واپس آنے کے بعد سہ پہر میں والد کی موت ہوگئی۔

انہوں نے انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ 80 سال سے زیادہ عمر کے ووٹروں کو پوسٹل بیلٹ کے ذریعے گھر پر ہی ووٹ دینے کاانتظام الیکشن کمیشن کی طرف سے کیاگیاتھا ۔ لیکن کسی نے بھی پوسٹل بیلٹ کے عمل کے بارے میں معلومات نہیں دی۔ اس لئے انہیں ووٹ ڈالنے کے لئے بوتھ پر جانا پڑا اور وہ گھر پہنچنے کے فورا بعد ہی انتقال کرگئے انہیں کوئی بیماری نہیں تھی۔ اچانک موت سے پورا گاؤں حیران ہے۔

وہ آخری لمحے میں ووٹ ڈالنے کے لئے پرعزم تھے پوسٹل بیلٹ سے ووٹ کرنے کے لئے انتظامیہ کے عہدیداروں نے اس کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی تھی اس کی تشہیر اور نامکمل معلومات کی کمی کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔ اہل خانہ نے بوتھ پر کئے گئے انتظامات پربھی عدم اطمینان کا اظہار کیا.

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے اصول کے تحت اسی سال سے زیادہ عمر کے ووٹروں کے لئے پوسٹل بیلٹ کانظم کرنا تھا لیکن بیلٹ سے ووٹ کرنے سے قبل پانچ اکتوبرتک اسکے لئے فارم پر کرکے ضلع الیکشن دفتر میں جمع کرنا تھا ۔قریب نوہزار ایسے بزرگ اور معذور افراد تھے جنہوں نے پوسٹل بیلٹ سے ووٹ کیا ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.