ملک بھر میں 21 دنوں کے لاک ڈاون کا اعلان ہو چکا ہے اور اس وقت ملک میں نہ تو ٹرین خدمات بحال نہیں اور نہ ہی دیگر سفری خدمات، ایسی صورت میں کورونا وائرس جب ملک بھر میں اپنے پیر پھیلا رہا ہے اور یہ تیزی سے لوگوں کو اپنی زد میں لے رہا ہے تو ایمیرجنسی کی صورت میں ریلوے کے کوچز کو ہسپتال کے طور پر استعمال کیا جانا چاہیے، اس خیال کا اظہار بالی ووڈ کے امیتابھ بچن نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کیا ہے۔
اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں انہوں کہا کہ چونکہ ملک بھر میں ٹرین خدمات معطل ہیں، ایسی صورت میں ٹرینوں کے کوچز کو آئیسلیوشن وارڈ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹر پر ایک پوسٹ کا اشتراک کرتے ہوئے تمام سرکاری حکام کو ایک تجویز پیش کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہے ملک میں ٹرین خدمات معطل ہیں، پیش کردہ تجویز میں کہا ہے کہ 'ہر ٹرین میں 20 کوچز ہوتی ہیں اور 3000 ٹرین کے کوچز کا مطلب ہے کہ بھارت میں 60 ہزار بیڈ قائم کیے جا سکتے ہیں، اور اسے آئیسلیوشن وارڈ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے، حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہسپتال کی بنسبت یہ ناکافی ہے لیکن قد ضرورت ہے'۔
ان کے اس مشورے کا مداحوں نے خیر مقدم کیا اور ان تجویز کی تعریف کی، تاہم ایک مداح نے یہ بھی کہا کہ صورتحال انتنی سنگین بھی نہیں ہے کہ اس منصوبے پر عمل درآمد کیا جائے۔
ان کے اس خیال پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک دوسرے مداح نے کہا کہ اچھا خیال ہے، لیکن ہماری دعا ہے کہ اس کے استعمال کی ضرورت نہیں پڑے 'امید ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاو یہیں رک جائے، دعا کریں کہ اس نوراتری اس پریشانی سے نجات کا راستہ مل جائے'۔
ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ 'خیال بہت اچھا ہے، اگرچہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اس کا استعمال کیا جا سکتا ہے، لیکن امید ہے کہ اس کی ضرورت ہی نہیں پڑے، ملک کے باشندگان حکومت کے قواعد پر عمل کریں گے اور گھر پر ہی رہیں گے'۔
ایک اور ٹویٹر صارف نے بھی امیتابھ بچن کے اس تجویز کی تعریف کی اور کہا کہ بہت اچھی تجویزہے، حتی کہ بند ریسٹارینٹ اور ہوٹلوں کو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے'۔
اس سے قبل بھی امیتابھ بچن نے ایک نظم لکھی تھی جس میں شہریوں پر زور دیا تھا کہ وہ 21 دنوں کے ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران تعاون کریں۔
انہوں نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ 'ہاتھ ہیں جوڑتے عاجزی سے آج ہم، سنیں حکم قائد کا ہمیشہ تم اور ہم، یہ بندش جو لگی ہے، زندگی کے لیے ذریں بنیں گی، اکیس دن کی قسم یقینی طور پر کورونا کو بھگائے گی'۔