ETV Bharat / bharat

بھیما کوریگاؤں کیس کی ملزمہ ذیابیطس میں مبتلا

author img

By

Published : Jul 24, 2020, 9:46 AM IST

حکام کے مطابق جیل میں بند بھیما کوریگاؤں کیس کی ملزمہ سدھا بھاردواج کو دوائیاں فراہم کی جارہی ہیں اور تاحال ان کی حالت مستحکم ہے۔

bhima koregaon case accused sudha bharadwaj suffering from diabetes, ischemic disease
بھیما کوریگاؤں کیس کے ملزم سدھا بھاردواج ذیابیطس میں مبتلا

بھیما کوریگاؤں کیس کی ملزمہ سدھا بھاردواج کو ذیابیطس اور اسکیمک (دوران خون میں کمی) کی بیماری لاحق ہوگئی ہے۔ جو بائی کلا جیل (ممبئی، مہاراشٹر) میں قید ہیں۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ سدھا بھاردواج کی خصوصی نگرانی کی جارہی ہے اور ان کی صحت کا بھی خیال رکھا جارہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھاردواج ان پانچ سماجی کارکنان (ورا وارا راؤ، ورنن گونسالیس، ارون فریریرا اور گوتم نولکھا) میں شامل ہیں، جنھیں پونے کے قریب ایلگیر پریشد واقعہ میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں سنہ 2018 میں مختلف شہروں سے گرفتار کیا گیا تھا۔

یکم جنوری 2018 کو پونے کے ضلع بھیما کوریگاؤں میں تشدد کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 10 پولیس اہلکاروں سمیت متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

میڈیا رپورٹز کے مطابق بھیما کوریگاؤں جنگ کی 200 برس کی یادگار منانے کے لیے لوگ جمع ہوئے تھے۔ اس دوران مبینہ طور پر بھگوا جھنڈوں کے ساتھ کچھ لوگوں نے تشدد کو بڑھاوا دیا۔ انھوں نے گاؤں کی طرف جانے والی کاروں پر پتھراؤ کیا تھا، اس کے بعد بڑے پیمانے پر تشدد پھیل گیا تھا۔

اسی سلسلے میں پولیس نے 162 افراد کے خلاف 58 مقدمات درج کیے تھے۔ جن میں بھاردواج، وراوارا راؤ، ورنن گونسالیس، ارون فریریرا اور گوتم نولکھا وغیرہ شامل ہیں۔

کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے وزیر اعظم مودی کو خط لکھ کر 81 سالہ تلگو شاعر ورا ورا راؤ کی رہائی کے لئے مداخلت کی استدعا کی ہے جو مہاراشٹر میں ایلگر پریشد-ماؤ نواز روابط کیس میں گرفتار ہوئے تھے۔ چکر آنے کی شکایت کے بعد پیر کی رات اس شاعر کو ممبئی کے جے جے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.