جب سے شہریت ترمیمی قانون بنا ہے تبھی سے اندور شہر میں مخالف مظاہرے ہورہے ہیں مگر آج بی جے پی کی حامی تنظیم بھارت سرکشا منچ نے شہریت ترمیمی قانون کی حمایت میں ایک جلسہ منعقد کیا۔
جس میں عوام کو اپنے اپنے گھروں سے قومی پرچم لے کر شہریت ترمیمی قانون کی حمایت میں اس جلسے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
حالانکہ اس جلسے میں بڑی تعداد میں بی جے پی کارکنان اور رہنماؤں نے شرکت کی اور جلسے کو کامیاب بنانے کی خاطر شہر کی تمام فعال تنظیوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔
اس موقع پر بی جے پی کے جنرل سیکریٹری کیلاش وجئے ورگیہ نے کہا کہ حزب اختلاف ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے لیکن وزیر اعظم مودی نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی خواہش کو پورا کیا ہے۔
اس تعلق سے اندور کی میئر و بی جے پی رہنما مالنی لکشمن سنگھ گوڑ نے کہا کی اس قانون کے ذریعے کسی کی بھی شہریت ختم نہیں جائیگی بلکہ ان مظلوم ہندوؤں کو شہریت دی جائے جو پڑوسی ملک سے آکر یہاں کی شہریت اختیار کرنا چاہتے ہیں۔