ETV Bharat / bharat

پڑوسی ممالک کے مابین تعاون ، بھارت۔ بنگلہ دیش ایک مثال - کئی معاہدے پر دستخط

بھارت نے بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو دو دوست ہمسایہ ممالک کے مابین عالمی شراکت کی ایک عمدہ مثال کے طور پر پیش کرتے ہوئے ہفتہ کے روز باہمی تعاون کے سات معاہدوں پر دستخط کیے اور تین مشترکہ منصوبوں کا آغاز کیا۔

متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Oct 5, 2019, 10:21 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارت کے دورہ پر آنے والی بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے درمیان حیدرآباد ہاؤس میں وفد کی سطح پر دوطرفہ بات چیت میں کئی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

ان میں چٹ گاؤں اور منگلا بندرگاہوں کو چلانے کے معیاری طریقہ کار، فینی ندی سے تری پورہ کے شہر سبروم کے لیے پینے کے پانی کی فراہمی کے واسطے 1.82 کیوسک پانی کا استعمال اور سمندری ساحل کی حفاظت کی نگرانی کے ساتھ ہی حیدرآباد اور ڈھاکہ یونیورسٹیوں کے مابین تبادلہ، ثقافتی نوجوان امور میں تبادلہ اور آسان شرطوں پر قرض کا معاہدہ بھی شامل ہے۔

دونوں وزرائے اعظم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بھارت میں بنگلہ دیش سے ایل پی جی گیس کی درآمد، پیشہ ورانہ تجارتی تربیت اور معاشرتی سہولت سے متعلق تین منصوبوں کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ، مسٹر مودی نے کہا کہ گذشتہ ایک سال میں ہم نے نو منصوبوں کو ویڈیو روابط کے ساتھ شروع کیا ہے۔ ہم نے آج کے تین منصوبوں کو ملا کر ایک سال میں درجن بھر مشترکہ منصوبے شروع کیے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.