ETV Bharat / bharat

بھاگوت نے چین کے پُرتشدد برتاؤ کی مذمت کی - آر ایس ایس سربراہ

آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے چین کی مذمت کرتے ہوئے ہلاک جوانوں کے لیے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Bhagat condemned China's violent behavior
بھاگوت نے چین کے پُرتشدد برتاؤ کی مذمت کی
author img

By

Published : Jun 18, 2020, 6:05 PM IST

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے لداخ کی گلوان وادی میں چینی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں 20 بھارتی جوانوں کے ہلاک ہونے پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے چین کے پُر تشدد تیور کی مذمت کی ہے۔

موہن بھاگوت نے بدھ کو ٹویٹ کیا 'سنگھ بھارتی فوجیوں کو سلام کرتا ہے جو لداخ علاقے کی گلوان وادی میں ملک کی سالمیت کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔ ہم جوانوں کے کنبوں کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، جنہوں نے ملک کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان گنوائی'۔

آر ایس ایس سربراہ نے کہا 'آر ایس ایس چین کی حکومت اور اس کی فوج کے جارحانہ اور پُرتشدد برتاؤ کی مذمت کرتا ہے۔ ہم سبھی بھارتی بحران کی اس گھڑی میں بھارتی فوج اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.