ETV Bharat / bharat

ہر اتوار دس بجے دس منٹ صفائی مہم کا بہتر ردعمل

حفظان صحت کیلئے ہر اتوار دس بجے دس منٹ صفائی کی تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راو کی مہم کا اس اتوار کو بھی بہتر ردعمل دیکھا گیا۔ اس مہم کا مقصد گھروں کے اطراف کی صفائی کے ذریعہ موسمی بیماریوں سے نجات ہے۔

حفظان صحت کیلئے ہر اتوار دس بجے دس منٹ صفائی مہم کا بہتر ردعمل ،وزرا نے پروگرام میں حصہ لیا

author img

By

Published : Jun 28, 2020, 6:38 PM IST

کے تارک راما راونے ریاست کے شہری علاقوں میں موسمی امراض کی روک تھام کے لئے بروقت اقدام کے طورپر یہ مہم شروع کی تھی۔ آج بھی وزرا سرینواس گوڑ اور ستیہ وتی راتھوڑ نے اس پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے صفائی کا کام انجام دیا۔سرینواس نے حیدرآباد میں واقع منسٹرس کوارٹرس کے کلب ہوز میں مچھروں کی افزائش کے مقامات کا معائنہ کیا اور ان کی روک تھام کے اقدامات کئے۔

انہوں نے پانی کی گڑھوں کا بھی معائنہ کیا اور ان سے پانی کی نکاسی کی۔ ساتھ ہی انہوں نے مختلف گملوں ،پرانے ٹائرس، اسٹوررومس اور پانی کے جمع ہونے کے مقامات پر صفائی کا کام انجام دیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر سیاحت سرینواس گوڑ نے کہا کہ مچھروں سے پیداہونے والی بیماریوں اور موسمی امراض کی روک تھام کے لئے وزیر تارک راما راو کی جانب سے کی گئی اپیل پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان کے محکمہ کی جانب سے بیداری پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔

وزیر موصوف نے تمام سے درخواست کی کہ وہ ڈینگی کی روک تھام کے لئے اپنے اطراف کے علاقوں میں صفائی کے کام انجام دیں۔ایک اور وزیر قبائلی بہبود ستیہ وتی راتھوڑ نے محبوب نگر ضلع میں واقع اپنے مکان میں صفائی کے کام انجام دیئے۔انہوں نے مکان کے احاطہ میں بیکار پودوں کو کاٹا اور اطراف صفائی کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہاکہ وزیراعلی کے چندر شیکھر راو ریاست میں سر سبزی وشادابی میں اضافہ کیلئے ہریتا ہارم پروگرام کے چھٹویں مرحلہ میں 30کروڑ پودے لگانے کا نشانہ رکھتے ہیں۔ہر کسی کو اس پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے سرسبزی وشادابی میں اضافہ کو یقینی بنانا چاہئے۔ساتھ ہی مچھروں کی افزائش کو روکنے کے لئے وقتافوقتا ہمیں اپنے مکانات کی صفائی کا کام بھی کرنا چاہئے۔

انہوں نے بہتر حفظان صحت کی برقراری کے پروگرام کے ساتھ ساتھ قوت مدافعت میں اضافہ کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا تاکہ موسمی امراض سے ہم بچ سکیں۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کوکووڈ19 کے پیش نظر چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔لوگوں کو چاہئے کہ وہ سماجی فاصلہ پر سختی سے عمل کریں اور ماسک کالازمی طور پر استعمال کریں تاکہ کورونا سے متاثر ہونے سے بچا جاسکے۔

اس پروگرام کا مقصد پانی کے جمع ہونے کے تمام مقامات کی صفائی کے ذریعہ موسمی بخار کوروکنے کے لئے عوامی شراکت کو یقینی بنانا ہے۔تارک راما راو نے تمام منتخبہ عوامی نمائندوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنے متعلقہ مکانات میں صفائی کے کام انجام دیں اور غیرضروری جمع پانی کی نکاسی کا کام انجام دیں۔

ان کی اس اپیل پر وزرا نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ مسٹر راو جو تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگذارصدر و وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے فرزند بھی ہیں نے اپنے اس پروگرام کے ذریعہ عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ متعلقہ بلدیات اور کارپوریشنس میں تعاون کریں تاکہ اس بات کو یقینی بنایاجاسکے کہ موسم برسات کے دوران کسی بھی قسم کے موسمی امراض پھوٹ نہ پڑیں۔

راو نے عوام پرزور دیا تھا کہ وہ اپنے گھروں کے غیر محفوظ مقامات پر جمع پانی کی نکاسی کا کام کریں۔یہ عمل ہر فرد ہر اتوار کو دس منٹ کے لئے دس ہفتوں تک کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.