ETV Bharat / bharat

بنگلور: مخصوص علاقوں میں 15 اگست تک سیکشن 144 نافذ

بنگلور میں پیش آئے حالیہ واقعہ کے سبب ڈی جے ہلی اور کے جی ہلی علاقوں میں سیکشن 144 کے نفاذ میں 15 اگست تک توسیع کی گئی ہے۔

bengaluru violence: sec 144 extended in dj halli, kg halli areas till aug 15
بنگلور: مخصوص علاقوں میں 15 اگست تک سیکشن 144 نافذ
author img

By

Published : Aug 13, 2020, 7:33 AM IST

بنگلور کے کمشنر آف پولیس کمل پنت نے بتایا کہ 'ڈی جے ہلی اور کے جی ہلی پولیس اسٹیشن کی حدود کے تحت علاقوں میں امن کی برقراری کے لیے فوجداری ضابطہ (سی آر پی سی) کے سیکشن 144 کے نفاذ کا اطلاق 15 اگست کی صبح 6 بجے تک کیا گیا ہے۔

ویڈیو

بنگلور پولیس نے کانگریس کے ایم ایل اے سرینواس مورتی کے بھتیجے نوین کو سوشل میڈیا پر ایک توہین آمیز پوسٹ شیئر کرنے پر گرفتار کیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اسی پوسٹ کے سبب منگل کی رات کو پلوکشی نگر میں کشیدگی پیدا ہوئی۔

دفعہ 144 کے تحت ایک جگہ پر چار یا زیادہ لوگوں کے جمع ہونے سے منع کیا گیا ہے۔

کرناٹک کے وزیر داخلہ بساوراج بومائی نے کہا کہ 'بنگلور میں منگل کو ہونے والی کشیدگی کی ایک ضلعی مجسٹریٹ انکوائری کرے گی اور کہا ہے کہ اب تک 146 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے'۔

بومائی نے کہا ہے کہ 'وزیراعلی سے سینئر عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ضلعی مجسٹریٹ نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کی ہدایت کے مطابق اس واقعے کی تحقیقات کریں گے'۔

اطلاع کے مطابق گرفتار افراد پر آتش زنی، پتھراؤ اور پولیس پر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ 'ملزم نوین کو مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر توہین آمیز اور مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے مواد کو شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ کشیدگی کے دوران کانگریس کے ایم ایل اے اکھنڈا سرینواس مورتی کے گھر کے رہائشیوں پر بھی حملہ کیا گیا۔

بدھ کے روز ہی سے پورے بنگلور شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.