ETV Bharat / bharat

بنگلورو: 'آکسبرج بزنس اسکول کی جانب سے اسکالرشپ کی پیشکش'

بنگلورو کے آکسبرج بزنس اسکول کی جانب سے غریب و مستحق طلبا کو اسکالرشپ کی پیشکش کی گئی۔ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے آکسبرج کے چئیرمین اعجاز خان کے اس اقدام کی چہار جانب ستائش کی جا رہی ہے۔

'آکسبرج بزنس اسکول کی جانب اسکالرشپ کی ہیشکش'

author img

By

Published : Aug 22, 2020, 4:34 PM IST

Updated : Aug 22, 2020, 8:59 PM IST

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں واقع قدیم اعلیٰ تعلیمی ادارہ آکسبرج کی انتظامیہ نے رواں برس اپنے سبھی ڈومین کی 25 فیصد سیٹوں کو کلی طور پر اسکالرشپ فراہم کرانے کا اعلان کیا ہے۔

اس تعلق سے جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے آکسبرج کے چئیرمین اعجاز خان نے بتا یا کہ' گذشتہ برس ہم نے ایم بی اے کے لیے سو فیصدی اسکالر شپ مختص کیا تھا جن میں خاص طور پر جموں و کشمیر کے طلبا کو بھی ہم نے اس میں شامل کیا تھا کیونکہ وہاں کے طلبا اُن دنوں کافی مشکلات سے دوچار تھے۔ اور رواں برس ہم نے حالات کی ناسازگاری کے پیش نظر جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ دیگر ریاستوں کے طلبا کو بھی اسکالر شپ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

'آکسبرج بزنس اسکول کی جانب اسکالرشپ کی ہیشکش'

انہوں نے کہاکہ' ان دنوں جب ملک بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ معاشی بحران کا شکار ہیں۔ ایسے میں ہم امید کرتے ہیں کہ آکسبرج کے اسکالرشپ پروگرام سے غریب و متوسط طبقے کے طلبا بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ' یہ آکسبرج اسکالرشپ بی بی اے، بی سی اے، بی کام، ایم بی اے، ڈی فارما، بی فارما، فارم ڈی اور ایم فارما کے طلبہ کے لیے ہے۔

مزید پڑھیں:

'غیر ضروری گھومنے والے نوجوان کورونا کے پھیلاؤ میں معاون'

اعجاز خان نے بتایا کہ آکسبرج گروپ آف انسٹی ٹیوشنس نے اپنے سبھی تعلیمی ڈومینز میں 25 فیصد سیٹوں کو غریب و باصلاحیت طلباء کے لئے مختص کیا ہے۔

Last Updated : Aug 22, 2020, 8:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.