ETV Bharat / bharat

سوربھ گانگولی کی مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات

بی سی سی آئی کے صدر سوربھ گانگولی نے مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر سے راج بھون (گورنر ہاؤس) میں اتوار کے روز ملاقات کی۔

image
image
author img

By

Published : Dec 27, 2020, 10:19 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر سیاسی تمام جماعتوں کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہے۔حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں ووٹرز کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا چکی ہیں۔

ان سب کے درمیان یہاں سخت سردی کے باوجود ڈائمنڈ ہاربر میں ابھیشیک بنرجی اور مدنی پور کے داتون میں شوبھندو ادھیکاری کے عوامی جلسے کے سبب سیاسی درجہ حرارت میں حد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

ان سب کے درمیان بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ بی سی سی آئی صدر سوربھ گانگولی نے گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات کی اور تاریخی ایڈن گارڈن کے دورے کے لیے انھیں مدعو کیا۔

گورنر جگدیپ دھنکر اور سوربھ گانگولی کے درمیان ملاقات کے دوران کیا باتیں ہوئیں ہیں یہ ابھی تک منظر عام پر نہیں آ سکی ہے۔

گورنر سے ملاقات کے بعد سورو گنگولی میڈیا سے گفتگو کیے بغیر ہی روانہ ہوگئے۔ جگدیپ دھنکر اور سورو گنگولی کے درمیان ملاقات کے بعد سیاسی حلقوں ہلچل مچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ کرکٹ دنیا کے قدیم ترین اسٹیڈیم سے ایک ایڈن گارڈن ایک تاریخی مقام رکھتا ہے کیونکہ اسے انگریزوں کے دور میں سنہ 1864 میں تعمیر کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.