ETV Bharat / bharat

اترپردیش میں ساٹھ دن بعد بارات کی واپسی

author img

By

Published : May 22, 2020, 3:22 PM IST

کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاون کی وجہ سے اترپردیس میں ساٹھ دن بعد بارات کی واپسی ہوئی ہے۔

baraat' returns home after 60 days, gets quarantined
یوپی میں ساٹھ دن بعد بارات کی واپسی

تقریبا 60 دن گزارنے کے بعد دلہن سمیت گیارہ رکنی شادی کی بارات کانپور کے ضلع چووبی پور میں اپنے آبائی مقام پر واپس پہنچ چکی ہے۔

جس کے فورا بعد دلہن سمیت تمام ارکان خاندان کو 14 دن کے قربطینہ کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

  • خوشبو سے رشتہ:

خاندانی ذرائع کے مطابق امتیاز کی شادی بہار کے ضلع چوبی پور کے گاؤں حکیم نگر کے ایک گھرانہ میں طئے ہوئی۔ جن کا 21 مارچ کو بہار کے بیگوسرائے کے خوشبو سے رشتہ طئے کیا گیا تھا۔

اگلے دن یعنی 22 مارچ کو جنتا کرفیو اور اس کے بعد قومی لاک ڈاؤن کی وجہ سے بارات واپس نہیں آسکی اور وہ دلہن کے گھر میں ٹھہرے رہے۔

  • دلہن کے گھر میں رہنے پر مجبور:

دولہا کے والد محبوب نے کہا ہے کہ 'ہم نے ہیلپ لائن کے تمام نمبرز پر رابطہ کیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ ہمیں حالات کے سبب دلہن کے گھر پر رہنے پر مجبور کیا گیا۔ یہ لڑکی کے خاندان پر ایک اضافی بوجھ تھا'۔

انھوں نے کہا ہے کہ 'آخر میں دو دن قبل ہم نے ایک بار پھر سینئر ضلعی عہدیداروں سے رابطہ کیا جنہوں نے ہمیں ٹریول پاس دیا اور مقامی لوگوں نے منی بس کا بندوبست کیا'۔

  • بیس گھنٹوں کا طویل سفر:

محبوب نے بتایا کہ 20 گھنٹے کے سفر کے دوران شاہراہ پر لوگوں نے بارات کو کھانا اور پانی فراہم کیا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ 'اس کے بعد کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کے ڈاکٹرز کی ایک ٹیم نے کورونا وائرس کی جانچ کے لئے لئے ہمیں 14 دن تک قرنطینہ کے حالت میں رہنے کے لئے کہا ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.